ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے فنکاروں کو خوشخبری سنادی

پنجاب حکومت نے فنکاروں کو خوشخبری سنادی
کیپشن: Artists Funds Released
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)حکومت پنجاب کے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی ادائیگیاں آئندہ دو روز سے شروع ہوں گی،مستحق غریب فنکاروں کو پانچ ماہ کی ادائیگیاں پانچ ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے ہوں گی۔
 تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی ادائیگیاں دو روز میں شروع ہورہیں ہیں جو بینک آف پنجاب کے توسط سے مستحق اور غریب رجسٹرڈ فنکاروں کو ملیں گی،آرٹسٹ سپورٹ فنڈ پانچ ماہ سے رکا ہوا تھا اور یہ ادائیگیاں پانچ ماہ کی اکٹھی ہی کی جارہی ہے،خود کشی کرنے والے جونیئر اداکار کو بھی پانچ لاکھ روپے کا چیک ملے گا۔

حکومت پنجاب کے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں ا1980 فنکار رجسٹرڈ ہیں اور انہی تمام فنکاروں کو ادائیگیاں یکمشت کی جائیں گی جس کے لئے حکومت پنجاب نے فنڈز جاری کردِ یے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار کی ہدایت پر آرٹسٹوں کو چیکس کی تقسیم کے عمل کا آغاز کردیاگیا، سٹیج اداکار اعظم راہی مرحوم کے والد کو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے 5 لاکھ کا چیک دیا گیاتھا، ایگزیکٹوڈائریکٹرالحمراء فرحت جبیں کا کہنا تھا کہ درخواستوں کی جانچ پڑتال نہایت صاف و شفاف بنائی گئی ہے۔

محکمہ اطلاعات وثقافت‘آرٹسٹو ں کی فلاح وبہبود کے ہر پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی مد میں فنکاروں کو جلد رقم فراہم کی جارہی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer