(سٹی42)بالی ووڈ فلم انڈسڑی کے اداکار اجے دیوگن کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا،بھارتی اداکارکو کروڑوں روپے کا قرض لینا پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سپرسٹار اجے دیوگن کا نام ان شخصیات میں سمار ہوتا ہے جنہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھتے ہیں کامیابیاں حاصل کیں، ان کی ایسی متعدد فلمیں ہیں جو آج بھی سینما گھروں میں دیکھنے کے لئے لوگ آتے ہیں، اداکار کو ان دنوں روپے کا قرض لینا پڑگیا،مہنگا ترین بنگلہ خریدنے کے لئے اداکار نے یہ قدم اٹھایا۔
مقامی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکار اجے دیوگن نے ممبئی کے مضافاتی علاقے جوہو میں ایک بنگلے کا سودا کیا ہے جس کی قیمت کروڑوں میں ہے،یہ بنگلہ ان کی رہائش کے پاس ہی واقع ہے جو کہ 474 مربع میٹر تک پھیلا ہوا ہے جس کی مجموعی قیمت 47 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے،بنگلہ خریدنے کا معاہدہ گزشتہ سال نومبر اور دسمبر کے درمیان ہوا۔
اطلاعات کے مطابق بنگلہ اداکار اور ان کی والدہ وینا وریندر دیوگن کی مشترکہ جائیداد ہے جو 7 مئی کو دونوں کے نام ٹرانسفر کی گئی،اداکار نے پراپرٹی کی قانونی دستاویزات کے لیے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے ادا کردیے، اجے دیوگن نے رواں سال 27 اپریل کو 18 کروڑ 75 لاکھ روپے کا قرض لیا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آدھی رات کو دو گروپ میں ہونےوالی ایک لڑائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہوا تھا،اس ویڈیو بارے دعوی کیا جارہا تھا کہ اس میں جس شخص کی پٹائی کی جارہی ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے سپر سٹار اجے دیوگن ہیں ۔
بعدازاں اجے دیوگن نے اپنے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ میرے کچھ ہم شکل مشکل میں پڑگئے ہیں، مجھے اس حوالے سے فکر مند کالز موصول ہوئی ہیں،اجے دیوگن نے مزید لکھا میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے کہیں بھی سفر نہیں کیا ہے، مجھ سے متعلق کسی بھی جھگڑے کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔