ڈی سی لاہور نے ٹیکس نادہندگان کی گرفتاریوں کے احکامات جاری کردیئے

22 Jun, 2021 | 10:20 PM

Ibrar Ahmad
Read more!

سٹی42: ڈی سی لاہور نے لینڈ ریونیو،ایف بی آر ٹیکس،زرعی ٹیکس،آبیانہ اور تاوان کے نادہندگان کی گرفتاریوں کے احکامات جاری کردیئے،نادہندگان کی جائیدادیں قرق کی جائیں گی،ریونیو سٹاف سو فیصد ریکوری تک کوئی دوسرا کام نہیں کرے گا۔
  تفصیلات کےمطابق  ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک  کی زیر صدارت اجلاس میں ریونیو نادہندگان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے-ڈی سی لاہور نے لینڈ ریونیو، ایف بی آر ٹیکس، زرعی ٹیکس، آبیانہ اور تاوان کے نادہندگان کے خلاف آج سے سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے-ڈی سی لاہور نے نادہندگان کی آج رات سے گرفتاریوں  اورنادہندگان کی جائیدادیں قرق کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں-

ڈی سی نے ہدایت کی کہ ریونیو سٹاف 7 یوم کے اندر سو فیصد ریونیو ریکوری کو یقینی بنائے،اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل کے ٹاپ ٹین ریونیو نادہندگان کی فہرست جاری کریں-مدثر ریاض ملک نے ہدایت کی کہ ریونیو سٹاف ریکوری تک کوئی اور ڈیوٹی نہیں کرے گا- ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے ٹیکس و ریونیو نادہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ ریونیو اور ٹیکس ادائیگی کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزیدخبریں