میڈیکل کا نیا امتحان مسترد کردیا گیا؛احتجاج کا اعلان

22 Jun, 2021 | 08:15 PM

M .SAJID .KHAN

(عظمت مجید)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے میڈیکل کے نئے امتحان این ایل ای کو مسترد کردیا اور پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہددران نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی فیسوں میں ظالمانہ اضافہ کو بھی مسترد کرتے ہیں،اس موقع پر پی ایم اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر تنویر انور نے کہا غیرقانونی ادارے پی ایم سی کی کونسل کا سہولت کار نوشیرواں برکی ہیں۔

پی ایم سی میں موجود ٹولے نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھاہے،اس وقت تمام میڈیکل گریجویٹ میں شدید قسم کی بے چینی ہے، اگر طالب علم این ایل ای امتحان کے خلاف سڑکوں پر آئے تو انہیں روکنا مشکل ہوگا اور یہ دھمکی نہیں ہے بلکہ انتباہ ہے کہ ایسے حالات پیدا نہ ہونے دیں۔

ہمارامطالبہ ہے کے پی ایم ڈی سی کو دوبارہ بحال کیا جائے،انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ اس معاملے کو دیکھے، علی رضا نامی وکیل پی ایم سی کا نائب صدر لگایا گیا جو ہیلتھ کو تباہ کر رہا ہے۔
 

مزیدخبریں