ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور سیاحت  کےفروغ کیلئے کوشاں

Comissioner Lahore meeting on beautification of lahore
کیپشن: Comissioner Lahore meeting on beautification of lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئےکمشنر لاہورکیپٹن(ر)محمدعثمان کی زیر صدارت اجلاس،ڈی جی ایل ڈی اے کی شرکت،شہر میں35 سیلفی پوائنٹس بنائےجائیں گے، 29 ایم شاہراہوں کو سٹریمرز فری  اورڈیجیٹل سٹیمر لگائے جائیں گے۔
 تفصیلات کےمطابق  لاہور کی خوبصورتی میں مزید اضافے کے حوالے سے کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے بھی خصوصی شرکت کی،صاف ،خوبصورت لاہور کے حوالے سےکمشنرلاہور نے 12محکموں کی سفارشات کا جائزہ لیا، کیپٹن(ر)محمدعثمان کا کہنا تھا کہ لاہور برج تا کھاڑک سگنل فری کیلئے پوٹینشل طویل سڑک ہے،تزئین و آرائش کی جائیگی،ایل ڈی اے سڑک ایم سی ایل کے حوالے کرے، مرمت، بحالی و لائٹس ایم سی ایل کریگی، سیاحت  کےفروغ  و تفریح کیلئے شہر میں 35 سیلفی پوائنٹس تجویز کیے گئے ہیں۔

شہر میں بننے والی روڈ میں بجلی کی تاریں زیر زمین ڈالی جائیں گی، روڈز،سروس لینز،سیفٹی فیچرز،ٹریفک،بیوٹیفکیشن و دیگر کو بہتر کیا جائیگا،29  کوریڈورز پر کپڑے و پلاسٹک کے سٹیمرز ختم کر کے ڈیجیٹل سٹیمرز لگیں گے،شہر کے مجوزہ روڈ  کوریڈورز پر ہر محکمہ اپنے حصے کا کام جدید پیمانوں پر مکمل کریگا،کمشنرلاہور کیپٹن ر محمدعثمان نے کاریڈورز کے تمام پہلووں کو خوبصورت و بحال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

شہر کے 9 زونز میں 29 اہم روڈ کاریڈورز کی نشاندہی بھی کر لی گئی، پیچ ورک،وال چاکنگ ،سٹریٹ لائٹس،بھکاری پن،سیوریج،لین مارکنگ،پر کام کیا جائیگا،اہم کاریڈورز پر بس سٹاپس ،فلائی اوورز،پیڈیسٹرین برجز کو بہتر بنایا جائے گا، ہر محکمہ نے کاریڈور پر اپنے ذمے کام کا منصوبہ و تخمینہ پیش کر دیا ، کاریڈورز کی مکمل بحالی و تزئین کیلئے جوائنٹ کمیٹی کا ہر محکمہ حصہ ہوگا،لاہور کے ہر حصے کو مخصوص نظم کے تحت بحال اور تزئین و آرائش کی جائیگی،ٹیپا اور ٹریفک پولیس 29 کاریڈورز کی جدید پیمانوں پر ٹریفک انجینئرنگ کریگی۔