ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ؛ خاتون سے پیسے چھین کرفرار

22 Jun, 2021 | 06:17 PM

M .SAJID .KHAN

(وقاض احمد)اقبال ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے بینک سے رقم نکلوا کر آنے والی خاتون کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا،ڈاکوؤں کی مزاحمت پر فائرنگ،20 ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔

راوی بلاک اقبال ٹاؤن کی رہائشی سعدیہ کے مطابق وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ بنک سے رقم نکلوا کر گھر واپس آئی،جیسے ہی انہوں نے گھر کے سامنے گاڑی کھڑی کرکے اندر جانے کے لیے دروازہ کھولا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں یرغمال بنا لیا،ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کی اور 20 ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔

مزید پڑھئے: خاتون سے پرس چھیننا ڈاکوؤں کو مہنگا پڑگیا

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے کارروائی شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے ملزمان نے خاتون کا بنک سے پیچھا کیا اور موقعہ ملتے ہی واردات کی ۔

واضح رہے کہ شہر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا، ایک طرف ملزمان کو پکڑنے کے دعوے کئے جارہے تو دوسری جانب شہری لٹ رہے ہیں،  چوری، ڈکیتی، رہزانی،زیادتی اور اس جیسے متعدد واقعات نے عوام کا جینا محال بنارکھا ہے جس کے باعث شہری گھروں کی دیلیز اور بازاروں میں غیرمحفوظ ہے۔

جرائم پیشہ افراد عوام الناس کو لوٹنے میں لگے ہیں اور ان کی جمع پونچی لے جاتے ہیں جبکہ کچھ واقعات میں جرائم پیشہ افراد کو منہ کی کھانی پڑتی ہے،پاکستان ایک طرف کوروناجیسی خطرناک آ گ میں سلگ رہا ہے تو دوسری طرف امن و امان کی خراب صورتحال،قتل و غارت گری، اغوا برائے تاوان، خواتین کے ساتھ زیادتی وبچوں سے جنسی تشدد ،بھتہ خوری ،ڈکیتیوں و چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور دیگر سنگین جرائم میں خطرناک حد تک اضافے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنائے رکھی۔

مزیدخبریں