مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ فیروز خان اپنی اہلیہ کا بہت خیال رکھتے ہیں اور اُنہیں بہت توجہ دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکار جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین نے ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی ۔ انٹرویو میں اقراء عزیز نے اپنے ساتھی اداکار فیروز خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ فیروز اپنی اہلیہ کا بہت خیال رکھتے ہیں اور انہیں بہت توجہ دیتے ہیں۔
اقراء عزیز نے یہ بھی بتایا کہ فیروز خان اس قدر اپنی اہلیہ کا خیال رکھتے ہیں کہ ایک بار علیزے فیروز سے ملنے سیٹ پر آگئیں، اس دوران فیروز خان شوٹنگ سین وغیرہ سب چھوڑ کر اپنی اہلیہ کے پاس چلے گئے اور اُنہیں بھر پور پروٹو کول دیا تھا۔‘ اقراء عزیز کا کہنا تھا کہ انہیں یہ بات بہت پسند آئی تھی کہ فیروز خان اپنی اہلیہ کو کس قدر توجہ دیتے ہیں۔
فیروز خان کا اپنی اہلیہ کے ساتھ رویہ،،، اقراء عزیز کا بیان
22 Jun, 2021 | 04:04 PM