ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوگر ملز سکینڈل، شہباز شریف ایف آئی اے کو مطمئن نہ کر سکے

Shahbaz Sharif FIA
کیپشن: Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے ایف آئی اے کے سامنے شوگر سکینڈل کیس میں پیشی دی, ایف آئی اے آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ لیگی کارکن کی بڑی تعداد بھی قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچی,کارکنان نے میاں شہباز شریف کا بھرپور استقبال کیا.

صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف کو ایف آئی اے نے شوگر سکینڈل کیس میں طلب کر رکھا تھا, ایف آئی اے آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ ریگل چوک سے ایف آئی اے آفس تک چار جگہ پر بیرئیرز لگائے تھے. لیگی کارکن کی بڑی تعداد بھی قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچی, میاں شہباز شریف کا قافلہ 11 بج کر 30 منٹ پر ریگل چوک پہنچا جہاں کارکنان کی جانب سے بھرپور انداز میں استقبال کیا گیا.
اس موقع پر ترجمان مریم اورنگزیب, عظمی بخاری, خواجہ عمران نذیر, سید توصیف شاہ, بلال یاسین سمیت لیگی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی, ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی ہے , جہانگیر ترین کو این آر او دینے کے بعد عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے بلایا گیا ہے.

دوسری جانب ایف آئی اے نے صدر ن لیگ شہباز شریف کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز شریف آج پیشی پر ایف آئی اے کو پھر مطمئن نہ کر سکے۔
ناآگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واٹر کینن منگوالی گئی تھی،پیشی سے قبل ٹیمپل روڈ ریگل چوک سے مزنگ تک عام ٹریفک کے لیے بند رکھی گئی.