ٹیکنیکل ایجوکیشن کے طلباء کیلئے بڑا اعلان

22 Jun, 2021 | 12:23 PM

Arslan Sheikh

 اکمل سومرو: پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ڈپلوما انجنئیرز اور ڈیلی ٹیکنکل ایجوکیشن کے امتحانات کا صرف 50 فیصد مضامین میں امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کنٹرولنگ اتھارٹی وصوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے منظوری دے دی۔ ان میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر، ڈپلومہ ان کامرس، ڈپلومہ ان ڈریس ڈیزائنگ اینڈ ڈریس میکنگ کے امتحان شامل ہیں جبکہ ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن، میٹرک ٹیک اور میٹرک ووکیشنل کا امتحان بھی50فیصد کم مضامین میں لیا جائے گا۔ صوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے بڑے فیصلے کرنا پڑے، طلبا کی آسانی کے لیے ‏منتخب امتحانات لے رہے ہیں۔فیصلہ کیا ہے کہ کوئی ‏بھی گریڈز امتحانات کے بغیر نہیں ملیں گے۔

یاد رہے پنجاببورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن  نے 50فیصد کم مضامین میں امتحان لینے کا فیصلہ کورونا وبا کے پیش نظر کیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے 10ویں اور 12ویں کے ‏بعد دیگر جماعتوں کے امتحانات  لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 اور 10ویں جماعت کا امتحان منتخب مضامین ‏اور ریاضی میں ہوگا جبکہ 11ویں اور 12ویں کے امتحانات بھی  منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں