ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی  گیس کے کمرشل کنکشنز لگانے پر پابندی عائد

sui gas meter
کیپشن: sui gas meter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے کمرشل کنکشنز لگانے پر پابندی عائد کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پندرہ جون تک شعبہ ڈویلپمنٹ کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت دی گئی تھی تاہم محکمہ سوئی گیس کے کچھ افسروں اور ملازمین کی نااہلی کے باعث شعبہ ڈویلپمنٹ کا ریکارڈ مرتب نہ کیا جاسکا جس کے باعث ایس این جی پی ایل نے کمرشل گیس کنکشنز لگانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہنگے داموں ایل این جی کی بنیاد پر کنکشن لینے والے صارفین کو بھی کنکشن نہیں مل سکے جبکہ جن صارفین نے ری کنکشنز کی فیس جمع کرارکھی تھی انہیں بھی کنکشن فراہم نہیں کئے جارہے ۔ صنعتکاروں میں اس اعلان کے بعد بے چینی پھیل گئی ہے انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ سوئی گیس اپنی غلطیوں کا ملبہ صنعتکاروں پر نہ ڈالے۔ انہوں نے اس فیصلے کے مضمرات سے خبردار کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کو آگاہ کیا ہے کہ اگر یہ پابندی جلد نہ اٹھائی گئی تو فیکٹریاں بند ہونے کے باعث ہزاروں مزدور بے روزگار ہوجائیں گے اور ایس این جی پی ایل کے ملازمین کی نااہلی کا خمیازہ مزدوروں اور ان کے بے گناہ خاندانوں کو بھگتنا پڑے گا۔