دھوکے سے فروخت شدہ پلاٹس ریلیز کرائے جاسکیں گے، نیا ڈرافٹ تیار

22 Jun, 2021 | 09:31 AM

Sughra Afzal

جوہر ٹاؤن (درنایاب) ایل ڈی اے نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز ریگولیشنز 2021ء کا ڈرافٹ تیار کرلیا۔ منظور شدہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں قبرستان 5 کلومیٹر دور گرین ایریا میں بھی دیا جاسکے گا جبکہ شہریوں کو دھوکہ دہی کے ساتھ فروخت ہونے والے رہن شدہ پلاٹوں کو بھی ریلیز کیا جاسکے گا۔

لاہور ڈویلپمنٹ  اتھارٹی ( ایل ڈی اے) کی جانب سے تیار کردہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز ریگولیشنز 2021 کے ڈرافٹ کے مطابق منظور شدہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کیلئے تین اہم نکات کی وضاحت پیش کی جائے گی، سکیموں میں قبرستان پانچ کلومیٹر دور جبکہ براؤن کی بجائے گرین ایریا میں بھی دیا جاسکے گا۔ اس سے قبل سوسائٹی کے باہر پانچ کلومیٹر کے حصار میں قبرستان دینا واضح تھا لیکن براؤن اور گرین ایریا میں کنفیوژن تھی۔ سکیموں میں مفاد عامہ کی جگہوں کو15 سال تک ڈویلپرز کے کنٹرول میں دیا جا سکے گا۔

15 سال بعد ایل ڈی اے پبلک یوٹیلیٹی سائٹس کا قبضہ لے سکے گا۔ اس سے قبل پرائیویٹ سکیموں کو مفاد عامہ کی جگہوں کے استعمال کی اجازت نہیں تھی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 میں ریگولیشنز لانے کا فیصلہ ابہام دور کرنے کیلئے کیا گیا، ریگولیشنز آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظور کرائے جائیں گے۔ سٹی 42 نے مجوزہ ریگولیشنز کے ڈرافٹ کی کاپی حاصل کرلی ہے۔

دوسری جانب ایل ڈی اے نے  بلڈنگ اینڈ زوننگ رولز 2020میں ایک بارپھر ترامیم کا فیصلہ کرلیا،   تجویز کردہ ترامیم کے مطابق ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے رولز میں چوبیس سے دو سو کنال تک کو تین کیٹگری میں تقسیم کردیا گیا ،چوبیس سے تیس کنال کی کیٹگری میں بلڈنگ لائن کے لئے تیس فٹ چھوڑنا لازمی ہوگا، تیرہ تیرہ فٹ دونوں اطراف جبکہ گراونڈ فلور کوریج ساٹھ فیصد ہوگی۔ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو بلڈنگ اینڈ زوننگ رولز کا حصہ بنانا کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔

 

 

مزیدخبریں