ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کا مذہبی سکالر علامہ طالب جوہری کی وفات پر اظہار افسوس

شہباز شریف کا مذہبی سکالر علامہ طالب جوہری کی وفات پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا معروف عالم دین اور مقرر علامہ طالب جوہری کی رحلت پر اظہار افسوس، ٹویٹ میں معروف مذہبی سکالر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ طالب جوہری نے ایک پوری نسل کو اپنے علم اور عمدہ تقریر سے روشناس کرایا، ممتازعالم دین مفتی نعیم مرحوم کے بیٹے مفتی نعمان کو فون کرکے افسوس کا اظہار کیا۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ علامہ طالب جوہری مرحوم ایک دلنشین اور صاحب اسلوب مقرر، مفسر، مصنف اور شاعر تھے۔ اللہ تعالی نے انہیں یہ صلاحیت بخشی تھی کہ مشکل سے مشکل بات نہایت آسانی اور روانی سے بیان کردیتے، ان جیسی قابل شخصیت کی وفات ملک وملت اور دین کی تبلیغ وترویج کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا کرے۔

میاں شہبازشریف نے ممتازعالم دین مفتی نعیم مرحوم کے فرزند مفتی نعمان کو ٹیلی فون کرکے مفتی نعیم کے انتقال پر اظہارافسوس کیا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مفتی نعیم مرحوم کی دین کے لیے خدمات کو ہمیشہ یادر کھاجائے گا، دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں، دعاگوہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام ملے۔

صدر ن لیگ میاں شہبازشریف کو شاہ زین بگٹی نے ٹیلی فون کرکے ان کی طبیعت دریافت کی اور صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہبازشریف نے ٹیلی فون کرنے اور نیک خواہشات کے اظہار پر شاہ زین بگٹی کا شکریہ ادا کیا۔