آرمی چیف کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ

22 Jun, 2020 | 06:36 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ، آرمی چیف نے یاد گار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے 49 نیول اسٹاف کورس کے شرکاء اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔ وار کالج آمد پر کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نیول وار کالج پاک بحریہ کا گراں قدر ادارہ ہے، کالج میں مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔ پاک بحریہ کی تاریخ جرات، بہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی دشمن کا سامنا ہوتا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اترتی ہے۔ پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھروپور انداز میں کی۔ آرمی چیف نے سکیورٹی چیلنجز، جیواسٹریٹیجک صورتحال پر اظہار خیال کیا۔

مزیدخبریں