(حافظ شہباز علی) قومی کرکٹ ٹیم کےدورہ انگلینڈ کےلیےکھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ 19ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی،لاہور، راولپنڈی، پشاور اورکراچی میں کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ کی گئی، سابق کپتان شعیب ملک کی ٹیسٹنگ بعد میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ سے پہلے قومی کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق ، ٹیسٹ کپتان اظہرعلی اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم، عابد علی، امام الحق،محمد حفیظ، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ اور وہاب ریاض کےٹیسٹ لاہورمیں ہوئے، ٹیم انتظامیہ میں سپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد،اسسٹنٹ ٹوہیڈ کوچ شاہد اسلم،فیلڈنگ کوچ عبدالحمید،طلحہ بٹ،اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسرملک،میڈیا مینیجر رضا راشد اور ڈاکٹر سہیل سلیم نےلاہور میں ٹیسٹ کرائے، اوپنرفخر زمان،افتخار احمد،خوشدل شاہ،محمد رضوان،شاہین شاہ آفریدی اوریاسر شاہ کےکوویڈ ٹیسٹ پشاور میں مکمل ہوئے۔
اوپنرشان مسعود،اسد شفیق،فواد عالم،سرفراز احمد،محمد حسنین،کاشف بھٹی اوربیٹنگ کوچ یونس خان کےٹیسٹ کراچی میں ہوئے، پانچ کھلاڑیوں حیدرعلی،حارث رؤف،عماد وسیم،شاداب خان اورعثمان شنواری کےٹیسٹ گزشتہ رات راولپنڈی میں کیےگئے،باؤلنگ کوچ وقار یونس اورٹرینرکلف ڈیکن انگلینڈ میں ٹیم کوجوائن کریں گے۔سابق کپتان شعیب ملک کا ٹیسٹ بعد میں ہوگا جبکہ چیئرمین پی سی بی کا کوویڈ ٹیسٹ آئندہ ایک دوروز میں ہوگا ۔
واضح رہے قومی کھلاڑی 24 جون کولاہور کےمقامی ہوٹل میں جمع ہوں گے، جہاں 25 جون کودوسری ٹیسٹنگ ہوگی۔ قومی ٹیم 28 جون کو لاہور سےمانچسٹر پہنچےگی،جہاں سے ٹیم قرنطینہ کےلیے ڈربی یا لسیٹرروانہ ہوجائےگی، انگلش کرکٹ بورڈ آئندہ دو روزمیں ٹور کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔