لاہورکے مزید 8 علاقوں کوسیل کرنیکا فیصلہ،دفعہ144 نافذ

22 Jun, 2020 | 03:15 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42)لاہور شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت  کورونا کے مریضوں والےعلاقوں کی متعدد گلیاں سیل کی جاچکی ہیں، کورونا ایس اوپیز اور پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید 8 بڑے علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت متعدد علاقوں اور گلیوں کا سیل کیا جاچکا ہے،خاردار تاریں لگا کر علاقے سیل،غیر ضروری نقل و حرکت بند ہے،سینکڑوں دوکانیں بھی بند کردیں گیئں۔ اب شہر کے مزید 8 بڑے علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،کورونا وباءکےتیزی سے پھیلاوکے پیش نذرگلبرگ،ماڈل ٹاؤن، ڈی ایچ اے،گلشن راوی،فیصل ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن اور اندرون شہروالڈ سٹی کومکمل بند کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا،3ہزار 613 کورونا کےمریض رپورٹ ہونے پرمجوزہ علاقےبند کرنے پراصولی اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں96 ہزار229گھر،2 لاکھ 33 ہزارخاندان مقیم ہیں،لوگوں کی تعداد 10لاکھ 69ہزار ہے،8بڑے علاقوں کوبند کر کے داخلی وخارجی راستوں پرسخت پیرادیا جا ئے گا،ایس اوپیزپرعمل درآمد کے لیے سیکشن144 نافذ کردی گئی ہے، جبکہ مکمل لاک ڈاو ن کے وقت کا تعین کابینہ کمیٹی کرےگی،نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹرنےلاک ڈاون کےایریازبڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں کورونا ایس ا وپیز کی خلاف ورزی جاری ہے،10فیصد تاجرایس او پیزپرعملدرآمد نہیں کر رہے،گاہک بھی سماجی فاصلے اورماسک پہننےکونظر انداز کررہےہیں۔مارکیٹس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تاجروں نےحکومت سےاپیل کی ہےکہ ایس او پیزپرعملدرآمد نہ کرنے پر دکانوں کوسیل کیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور میں سیل کی گئی جگہوں میں رام نگرگلی نمبر13، گلی نمبر10،اسلام سٹریٹ،چودھری بلڈنگ ،بلال پارک،اقراءسکول سٹریٹ،عثمانیہ کالونی،رائل پارک، قلعہ گجر سنگھ، عبدالکریم روڈ ،کریم پارک بلاک نمبر2،3،4 ،امین پارک گلی نمبر ایک ،تاجپورہ گلی نمبر 4،محلہ گول باغ، شادباغ، نین سکھ گلی نمبر4 ،بارہ دری روڈ گلی نمبر2 اور راوی کلفٹن شامل ہے۔

مزیدخبریں