ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک پیپروں کی مارکنگ اور نتائج سےمتعلق اہم خبر آگئی

میٹرک پیپروں کی مارکنگ اور نتائج سےمتعلق اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہورسمیت پنجاب بھرکےتعلیمی بورڈزمیں ایک ہفتہ گزرنےکےباوجود میٹرک کےپرچوں کی مارکنگ کا آغازنہ ہوسکا، مارکنگ سنٹرز میں انتظامات مکمل مگرحکومت کی جانب سےاجازت نہ مل سکی،تعلیمی بورڈز کے لئے90روز میں بچوں کےنتائج جاری کرنا مشکل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ کا آغاز پندرہ جون سے کیا جانا تھا،انتظامات مکمل لیکن بورڈزکو حکومت کی جانب سے مارکنگ شروع کرنے کی اجازت نہیں مل سکی،مارکنگ کے لئےلاہور میں 27 مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں،مذکورہ مراکز میں 2700 کےقریب اساتذہ نےپیپرمارکنگ کے عمل میں حصہ لینا تھا،پرچوں کی مارکنگ شروع نہ ہونے سے ایک بار پھر بچوں کےنتائج میں تاخیرکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کیجانب سے15جون سے پیپرز شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا،پیپروں کی مارکنگ شروع ہونےکے90 روز میں طلباء کےنتائج جاری کیے جانےتھے،بورڈ ذرائع کے مطابق رواں سال لاہور بورڈ کےتحت میٹرک امتحان میں دو لاکھ پچھتر ہزارامیدواروں نے امتحان دیا تھا،چیئرمین بورڈ ریاض ہاشمی کےمطابق حکومت کی جانب سےپیپر چیک کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،اجازت ملتے ہی پرچوں کی مارکنگ کا آغازکردیا جائےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں محکمہ ہائر ایجوکیشن،محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ کے مابین  میٹرک امتحانات کی مارکنگ کے حوالے سے معاملات طےپاگئے تھے جس کے تحت لاہورسمیت پنجاب بھرکےتعلیمی بورڈز کےزیر انتظام 15 جون سےامتحانات کی مارکنگ شروع ہونی تھی،اس حوالے سےصوبےبھرمیں قائم 156 امتحانی سنٹرزمیں سے اب صرف بڑے ہالز والےسنٹرز کا ہی انتخاب کیاجانا تھا۔

مارکنگ کے لئے چھوٹے ہالز والےسنٹرز کو فہرست سےنکال دیا جائےگا،بڑے ہالز میں کیمرے نصب کیےجائیں گےتاکہ چیکنگ کےعمل اور کوورونا ایس او پیزکی نگرانی کیاجاسکے،جبکہ مارکنگ شروع ہونےکےبعد 90 روز کےاندر نتیجہ جاری کردیا جائےگا۔

یاد رہے کہ   کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاہور بورڈ نے پرچوں کی مارکنگ روک دی تھی، پیپروں کی مارکنگ روک دینے سے رواں سال  میٹرک کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو نہیں ہوسکے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer