سٹی 42:خوبرو اداکارہ ، عہد وفا کی رانی کی تصاویر وائرل ہوگئیں، اداکارہ زارا نور کی دلکش تصاویر نے ایک بار پھر ان کے مداحوں کے دل موہ لیے۔
زارا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ خوبصورت ساڑھی ، ہلکا پھلکا میک اپ اور مختصر سی جیولری زارا کی دلکشی بڑھا رہی ہے۔انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دلکش کیپشن بھی دئیے جوان کی قابلیت کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔
اپنی ایک تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن جمایا کہ " انتظار اب کس کا، جب اپنا قصہ فانی ہے؟
ایک اور تصویر کے ساتھ زارا نے لکھا جو ڈھونڈ رہا تھا میں ، وہ میں ہی تو ہوں۔
خوبصورت تصاویر کے ساتھ شاعرانہ کیپشنز پر ان کے مداحوں نے بھی خوب داد دی۔ اپنی تیسری تصویر کے ساتھ زارا لکھتی ہیں کہ "سب پورا ہو کے ختم ہوا، جو آدھا ہے وہ باقی ہے۔
ایک اور تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ "یہ جو گہرے سناٹے ہیں، وقت نے سبھی کو بانٹے ہیں"
اس تصویر کے ساتھ لکھتی ہیں "تھوڑا غم ہے سب کا قصہ، تھوڑی دھوپ ہے سب کا حصہ"۔
زارا کی تصاویر کو اب تک ہزاروں افراد سراہ چکے ہیں۔
یاد رہے زارا نور عباس نے درجنوں ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے،آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سیریل عہد وفا میں رانی کا کردار تو مداحوں کو بھا گیا،اس ڈرامے میں وہ ایم این اے کی بیوی بنی تھیں،زیادہ لوگ انہیں رانی کے نام سے جانتے ہیں۔