شہر میں خطرناک مرض تیزی سے پھیلنے لگا

22 Jun, 2019 | 11:33 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چودھری ) شہر لاہور میں 1200 سے زائد ایچ آئی وی اور ایڈز کے رجسٹرڈ مریض، میو، سروسز اور جناح ہسپتال کے ٹریٹمنٹ سنٹرز میں روزانہ پندرہ سے بیس مریضوں کی فالواپ چیک اپ، ادویات کے حصول کیلئے آمد معمول ہے۔ خطرناک مرض میں مبتلا افراد کی 60 فیصد تعداد سرنج کے ذریعے نشہ کرنے والوں پر مشتمل ہے، متاثرہ افراد میں 200 خواتین بھی شامل ہیں۔      

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریضوں کی تشخیص اور علاج کیلئے میو ہسپتال، سروسز اور جناح ہسپتال میں قائم سنٹرز میں روزانہ بیس رجسٹرڈ مریضوں کی فالواپ چیک اپ اور ادویات کے حصول کیلئے آمد معمول ہے۔

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق ایچ آئی وی اور ایڈز سے متاثرہ افراد میں سے 60 فیصد سرنج کے ذریعے نشہ کرنے والے ہیں جبکہ متاثرہ افراد میں 200 کواتین بھی شامل ہیں۔ ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد مجموعی طور پر 13 ہزار 500 سے زائد ہے جنہیں مفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں