(بسام سلطان) 330 کلو گرام وزنی نور حسن کی تمام میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس آگئیں، ڈاکٹر معاذ الحسن کے مطابق نور حسن کے تمام ٹیسٹس نارمل ہیں، آپریشن میں تاخیر کا مقصد مریض کو ذہنی طور پر بھی تیار کرنا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر معاذ کا کہنا تھا کہ نور حسن کے تمام ٹیسٹ پازیٹو ہیں، بلڈ، شوگر اور دیگر تشخیصی ٹیسٹ نارمل ہیں، نورحسن کو پروٹین سےبھرپور ڈائیٹ دی جا رہی ہے تاکہ وزن میں کمی لائی جا سکے، نور حسن کی سرجری 7 دن میں متوقع ہے۔
نورحسن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، اب کروٹ لینے میں بھی زیادہ دشواری نہیں ہوتی۔