(قذافی بٹ) دو نہیں ایک پاکستان کا تحریک انصاف کا نعرہ ہوا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد اضافہ جبکہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں 10 سے30 فیصد اضافے کی تجویز، بل رواں اجلاس میں ہی لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اراکین کے اصرار پر تنِخواہوں میں اضافے کا بل وزیراعظم سے منظوری کے بعد اسمبلی کے رواں اجلاس میں پیش کیا جائے گا، تنخواہوں میں اضافے کیلئے سفارشات وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی، اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ جبکہ وزیراعلیٰ، وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہیں اور مراعات نہ بڑھانے کی سفارش کی جارہی ہے۔
دوسری طرف تحریک انصاف کے کارکنوں نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں ممکنہ اضافےکو ناانصافی قرار دے دیا ہے، کارکن کہتے ہیں کہ قربانی عوام ہی کیوں دیں، اراکین کی تنخواہیں بڑھانا ناانصافی ہے۔
اراکین اسمبلی تنخواہوں میں اضافے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب پر دباؤ ڈال رہے ہیں، تاہم اس مرتبہ اضافہ ہوگا یا نہیں بال وزیراعظم کے کورٹ میں ہے۔