ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی نگران کابینہ میں خاتون وزیر شامل کرنے کا فیصلہ

پنجاب کی نگران کابینہ میں خاتون وزیر شامل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: پنجاب کی نگران کابینہ کی طرف سے خاتون وزیر کی تلاش شروع کر دی گئی، مشترکہ فیصلے کے بعد کابینہ کے ممبران کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے بڑا مطالبہ کردیا

سٹی42 نیوز کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ میں اس وقت دس وزراء ہیں جو مختلف محکموں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے مشترکہ فیصلے کے بعد کابینہ کے ممبران کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت خواتین امور میں ماہر خاتون کی تلاش کی جارہی ہے۔ بتایا گیاہے کہ نگران کابنیہ کو اس سلسلے میں ٹیکنوکریٹ خاتون کی تلاش ہے جس کا نام آئندہ چند روز میں فائنل کر لیا جائے گا ۔