ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکن کڑاہی بنانا ہوا مشکل،برائلر مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

چکن کڑاہی بنانا ہوا مشکل،برائلر مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان غالب ہے، جمعہ کے روز بھی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلوگرام کا اضافہ دیکھا گیا، شہریوں نے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔

سٹی42 ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان غالب ہے۔ ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی کا گوشت25 روپے فی کلوگرام مہنگا ہوا۔ جس کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 283 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گی ۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: پنجاب میں مختلف پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کا معاملہ،3رکنی کمیٹی قائم کردی گئی 

 شہریوں کا کہنا تھا کہ عید الفطر اور رمضان المبارک کےدوران مرغی کی طلب میں اضافہ کو جواز بناتے ہوئے قیمتیں بڑھائی گی تاہم عید کے بعد مرغی کی طلب خاصی کم ہوئی لیکن قیمتوں میں اضافے کا رجحان تاحال برقرار ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے کی بجائے جاگے اور گراں فروش مافیہ کو لگام ڈالے بصورت دیگر شہر کی مختلف شاہراہیں احتجاج کا مسکن بن جایئں گی۔