علی رامے: پنجاب میں مختلف پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کا معاملہ، چیف سیکرٹری نے پوسٹو ں کی اپ گریڈیشن کیلئے3رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق پنجاب میں مختلف پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کا معاملہ حل کرنے کے لیے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی اپ گریڈیشن پررپورٹ جلدچیف سیکرٹری کوارسال کرےگی۔ ٹریسر،ڈرارفٹ مین،ہیڈڈرافٹ مین کی پوسٹ شامل ہیں۔
یہ بھی لازمی پڑھیں:الیکشن کے نازک مرحلے میں کپتان نےناراض خواتین کو ’’کول ڈاؤن‘‘رکھنے کا پلان بنا لیا
علاوہ ازیں چیف ڈرافٹ مین،اکاؤنٹس کلرک،اکاؤنٹنٹ کی پوسٹ شامل ہیں۔سینئراکاؤنٹنٹ، جونیئرآڈیٹر، آڈیٹر، جونیئرسٹورکیپر و دیگرپوسٹیں بھی شامل ہیں۔ کمیٹی ایک ہفتے میں پوسٹوں کی اپ گریڈیشن پررپورٹ پیش کرے گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں ہرمحکمے کا ڈپٹی سیکرٹری ،محکمہ خزانہ کانمائندہ شامل ہوگا۔