(زاہد چودھری) شہباز شریف حکومت کا ایک اور کارنامہ منظر عام پر آگیا ، ترک ماہرین کی مدد سے شعبہ صحت کو بہتر بنانے کے نام پر کروڑوں روپے لٹا دیئے گئے ، دو سال تک بغیر کچھ کئے جیبیں بھرنے والے ترک ماہرین کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے خاموشی سے واپس بھجوا دیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔عبدالعلیم خان کے اثاثوں کی حیران کن تفصیلات منظر عام پر آگئیں
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں صحت کے شعبے پر متعدد نت نئے تجربے کئے جن میں ترک ماہرین کی مدد سے ٹیچنگ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی بہتر بنانے کا تجربہ بھی شامل تھا ۔ ترک ہیلتھ آفیشلز کے پروٹوکول سے بھرپور دوروں کے بعد شہباز شریف حکومت نے 2016 میں ڈاکٹر حسن کاگل سمیت چھ ترک ماہرین کو ماہانہ 60 ہزار ڈالر تنخواہ پر بطور کنسلٹنٹ رکھا ، انکی رہائش ، ٹریولنگ ، سکیورٹی اور پروٹوکول پر ماہانہ ایک کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے گئے ۔
ؒخبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے بڑا مطالبہ کردیا
ذرائع کے مطابق دو برس تک کروڑوں روپے وصول کرنے والے ترک ماہرین کی جانب سے جو چند مشورے دیئے گئے ان پر بھی محکمہ صحت نے عملدرآمد نہیں کیا ۔