ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کے نازک مرحلے میں کپتان نےناراض خواتین کو ’’کول ڈاؤن‘‘رکھنے کا پلان بنا لیا

الیکشن کے نازک مرحلے میں کپتان نےناراض خواتین کو ’’کول ڈاؤن‘‘رکھنے کا پلان بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:تحریک انصاف میں خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، ناراض خواتین کی کپتان سے ملاقات بھی رائیگاں، خواتین کی مخصوص نشستوں پر جمع کرائی گئی فہرست پر نظر ثانی کے امکانات معدوم ہوگئے۔

سٹی 42 زرائع کے مطابق کپتان کی خواتین سے ملاقات میں کرائی گئی یقین دہانی بھی محض طفل تسلی ثابت ہوئی۔ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود فہرست میں تبدیلی کی گئی نہ ہی خواتین کو اعتماد میں لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ناراض خواتین کی کپتان سے ملاقات میں علیم خان کی موجودگی میں کارکن خواتین کے نام نکالنے پر کپتان نےدی گئی فہرست سے لاعلمی کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:لاہور پر بادلوں کا بسیرا،ٹھنڈی ہواؤں سے پریشان چہرے کھل کھلا اٹھے 

 اب خواتین کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر ناراضگی کو کول ڈاون رکھنے کا رہنماوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔ رہنماوں کو کہا گیا ہے کہ الیکشن کے اس نازک مرحلے پر پارٹی کو ناراض خواتین کے کسی انتہائی ردعمل سے بچانے کے لیے رابطے کرکے انہیں سمجھایا جائے۔