عبدالعلیم خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے

22 Jun, 2018 | 01:34 PM

Read more!

(سٹی 42) الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے،اس مرحلے میں امیدواروں کے اثاثوں کی چھان بین کی جارہی ہے، تحریک انصاف کےرہنما عبدالعلیم خان کےاثاثہ جات بھی منظر عام پر آگئے ہیں,علیم خان 91 کروڑ 82 لاکھ سے زائد کے مالک جبکہ وہ ایک ارب سے زائد کے مقروض  ہیں۔

دستاویزات کے مطابق عبد العلیم خان کے کل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ 82 لاکھ 78 ہزار 855 روپے ہے، ان کے پاس ذاتی پراپرٹی کی مالیت 15 کروڑ 92 لاکھ 75 ہزار 737 روپے ہے، وہ 3 کروڑ 47 لاکھ 21 ہزار 652 روپے مالیت کی بیش قیمت گاڑیوں کے مالک ہیں جن میں 3 لینڈ کروزر اور ایک ہنڈا سوک ہے،علیم خان کے پاس 9 لاکھ 94 ہزار 760 روپے کی جیولری موجود ہے جب کہ ان کے پاس نقد 9 لاکھ 35 ہزار 200 روپے اور بینک میں 6 کروڑ 40 لاکھ 82 ہزار 21 روپے ہیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف کا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط

دستاویزات کے مطابق عبدالعلیم خان کا پاکستان میں صرف 90 ہزارروپے کا کاروبار ہے، ان کا بیرون ملک کاروبار کا سرمایہ 81 لاکھ 38 ہزار 5 روپے ہے جب کہ ان کے پاس موجود لاکھوں شیئرز کی مالیت 12 کروڑ 93 لاکھ 53 ہزار 990 روپے ہے،اس کے علاوہ علیم خان نے اپنی ہی بنائی گئی کمپنی سے 69 کروڑ 97 لاکھ 4 ہزار 306 روپے بطور قرض لیے، ان کی پاکستان میں 43 جب کہ بیرون ملک 3 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

خبر پڑھیے۔۔۔۔کونسا سیاستدان کتنا مالدار ہے؟ الیکشن کمیشن نے راز کھول دیا

پی ٹی آئی رہنما نے 2015 تا 17 تنخواہ اور منافع کی مد میں 4 کروڑ 39 لاکھ 5 ہزار 799 روپےکمائے، تین سال میں ایک کروڑ 2 لاکھ 77 ہزار 914 روپے ٹیکس دیا، وہ ایک ارب 21 کروڑ 86 لاکھ 32 ہزار 281 روپے کے مقروض ہیں،موجودہ اثاثوں میں 41 کروڑ 7لاکھ 10 ہزار 277 روپے کا اضافہ ہوا ان کے پاس موجودہ فرنیچر کی مالیت 19 لاکھ 60 ہزار روپے ہے جب کہ ان کے بیرون ممالک 23 دورے کیے جن پر 21 لاکھ 65 ہزار روپے اخرجات آئے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو سر عام للکار دیا
 یاد رہے عبدالعلیم خان نے ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں پارٹی چیئرمین عمران خان اور زلفی بخاری کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کیلئے چارٹرڈ طیارے پر سعودی عرب گئے تھے۔

مزیدخبریں