تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے بڑا مطالبہ کردیا

22 Jun, 2018 | 12:48 PM

Read more!

(قذافی بٹ) تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ سے سابق وزیر خزانہ پنجاب کی بطور وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی تعیناتی رکوانے کا مطالبہ کردیا.

خبر پڑھیں۔۔۔شہباز شریف حکومت کا ایک اور کارنامہ بے نقاب

سٹی 42 کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر رہنما عندلیب عباس کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عائشہ غوث پاشا نون لیگ کی حکومت میں پنجاب کی وزیر خزانہ رہی ہیں، عائشہ غوث پاشا کو 4 جون کو پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کا وائس چیئرمین تعینات کیا گیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔عبدالعلیم خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اٹھارٹی کے ذریعے ہزاروں ضرورت مند شہریوں کو امدادی رقوم دی جاتی ہیں، عائشہ غوث پاشا کی تعیناتی پنجاب میں انتخابات کی شفافیت کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوسکتی ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو سر عام للکار دیا
 خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ تعیناتی کا فوری نوٹس لیں اور اسے معطل کرنے کیلئے احکامات صادر کریں۔

مزیدخبریں