خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو سر عام للکار دیا

22 Jun, 2018 | 12:16 PM

(فخر امام) سابق وزیرریلو ےخواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو سرعام للکار دیا ، کہتے ہیں ان گلیوں کے لوگ عمران خان تمہارا انتظار کر رہے ہیں تاکہ تم آؤ اور تمہیں شکست دیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔مسلم لیگ (ن) کی سیاست پر حمزہ شہباز غالب
 
تفصیلات کے مطابق چونگی امر سدھو میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں میں خواجہ سعد رفیق، میاں نصیر احمد، خالد احمد، رانا مبشر سمیت دیگر رہنمائوں اور کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کسی نے عمران خان کو بتایا کہ اب حلقہ تمہارے مطلب کا بن گیا ہے، لیکن یہاں کے لوگ تمہیں شکست دے کر رہیں گے۔ اس علاقہ کے لوگ ہمیشہ تعاون کرنے والے ہیں، ہم اس ملک کو روشن پاکستان بنائیں گے، پانچ سال ہماری ٹانگیں کھینچی گئیں، ہمیں تنگ کیا گیا، رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، ہمارے لیڈ کو نا اہل کروا دیا گیا۔

خبر ضرور پڑھیں..کونسا سیاستدان کتنا مالدار ہے؟ الیکشن کمیشن نے راز کھول دیا

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آپ کے ہاتھوں میں جو موبائل فون ہے کون لایا؟ یہ نواز شریف لایا، سڑکیں، بسیں، موٹروے، ہسپتال کون لایا۔ نواز شریف لایا۔ اس انوکھے لاڈلے کو پتا چل جائے گا کہ لوگوں کا فیصلہ شیر ہے۔ نوجوانوں کے مستقبل کا سوال ہے، اب یہ فیصلہ ہوگا کہ ملک ووٹ لینے والےچلائیں گے یا بند کمروں میں فیصلے کرنے والے لائیں گے۔

مزیدخبریں