مسلم لیگ (ن) کی سیاست پر حمزہ شہباز غالب

22 Jun, 2018 | 11:32 AM

(زاہد چودھری) مسلم لیگ( ن) کی لاہور کی سیاست پر حمزہ شہباز غالب آگئے۔ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم میں بھی حمزہ شہباز کی خوشنودی لازمی ضروری قرار پائی۔

خبر پڑھیئے۔۔۔۔عبدالعلیم خان کی زعیم قادری کو تحریک اںصاف میں شمولیت کی دعوت

تفصیلات کے مطابق ماضی کی طرح حالیہ انتخابات میں بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کی ٹکٹوں کی تقسیم میں حمزہ شہباز شریف کی پسند، ناپسند کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔زعیم حسین قادری، عمر سہیل ضیا بٹ سمیت متعدد دیرینہ کارکن بھی حمزہ شہباز شریف کی پسند نا پسند کی بھینٹ چڑھے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔حمزہ شہبازسن لو! لاہورتمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے:زعیم حسین قادری
 سید زعیم حسین قادری کا پارٹی کے خلاف اعلان بغاوت اور مسلم لیگ( ن) لاہور میں دھڑے بندی پہلی مرتبہ اتنی شدت سے سامنے آئی ہے جو موثر ناراض گروپ کے طور پر آئندہ انتخابات میں ایک بڑا چیلنج بن سکتی ہے۔

مزیدخبریں