آبادیوں میں بجلی کی تاروں کے خطرناک پھندے لیسکو نہیں تو کون ہٹائے گا؟

22 Jul, 2024 | 10:55 PM

فریحہ بتول:  فیروز پور روڈ کےعلاقہ ٹبہ انصاریاں میں علاقہ کی متعدد گلیوں میں انتہائی نچلی سطح پر گھروں سے گزرتی بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں مکینوں کے لیے وبال جان بن گئیں۔

اس علاقہ مین رہنے والے ہر وقت اس خوف میں مبتلا رہتے ہیں کہ گلیوں میں انتہائی نیچی، خطرناک انداز سے لٹکتی بجلی کی  بے ہنگم تاریں کسی روز  کسی انسان کی موت اور بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

 علاقہ کے مکین لیسکو کے حکام سے شکایات کر چکے ہیں لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ لیسکو کے سوا کوئی ادارہ بجلی کی تاروں کو چھونے کا مجاز نہیں۔

مکین پریشان ہیں کہ لیسکو کے افسروں کو کیسے اس پر قائل کریں کہ وہ معمولی توجہ دے کر بجلی کی لٹکتی تاروں کو اپنے ادارہ کے قواعد کے مطابق محفوظ طریقہ سے انسٹال کرنے کے لئے چند کھمبے اس علاقہ کے کنزیومرز پر قربان کر دیں۔ 


 
 
 

مزیدخبریں