ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ہاسپٹل کے تین لیب اسسٹنٹ کرپشن کے سبب ہسپتال سے نکال دیئے گئے

General Hospital Lahore, Lab corruption case, Lab assistant, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:  جنرل ہسپتال کی لیب میں سنگین بدعنوانیاں سامنے آنے کے بعد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ہسپتال کے 3لیبارٹری ٹیکنیشنز  تبدیل کردیئے۔

لیب اسسٹنٹس راشد یاسین،عرفان علی اور دیگر کو سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کاحکم دے دیا گیا۔

جنرل ہسپتال کی لیب میں سنگین کرپشن پر محکمہ صحت کا ایکشن سامنے آ گیا ۔ جنرل ہسپتال کے 3 لیبارٹری ٹیکنیشنز کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ لیبارٹری ٹیکنیشن راشد یاسین ، عرفان علی ، رانا رضوان افضال کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ تینوں لیب ٹیکنیشنز کے ہسپتال کی حدود میں داخلے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے ۔