اسوہ فاطمہ: فوکل پرسن چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام فہد شہباز اور سابق وفاقی وزیر عمر سیف کی ملاقات میں نوجوانوں کو تعلیم، کاروبار اور ٹیکنالوجی سےمتعلق بہتر سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر گفتگو ہوئی۔
فوکل پرسن چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام فہد شہباز اور سابق وفاقی وزیر عمر سیف کی ملاقات میں نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں زیادہ مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجواانوں کی بہرتی کے لئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ جبکہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پرسیر حاصل گفتگو کی گئی۔