ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس، اپوزیشن کا ہی بائیکاٹ: سپیکر پھٹ پڑے

 اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس، اپوزیشن کا ہی بائیکاٹ: سپیکر پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : سپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا تھا۔دو کروڑ اکہتر لاکھ روپے پنجاب اسمبلی کے ایک اجلاس پر خرچ ہوتے ہیں۔

سپیکر اسمبلی ملک  محمد احمد خان  نے کہا کہ مجھے حالات نے مجبور کیا کہ عوام سے ضروری بات کروں۔آج کااجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا ، دو کروڑ اکہتر لاکھ روپے پنجاب اسمبلی کے ایک اجلاس پر خرچ ہوتے ہیں، 

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا پہلا حملہ اگست 2014ء سے ہوا پہلے چند حلقہ کھولنے کی بات کرنے پر پوری پارلیمنٹ کیُ حیثیت کو مشکوک کرتے ہیں۔

، ملک محمد احمد خان  نے میڈیا کو بتایا کہ اپوزیشن نے اسمبلی سے تنخواہیں لینی ہیں لیکن شور شرابا ، بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر واویلا کرنا شامل ہے۔پہلی اسمبلی میں خواتین کو ننگی گالیاں دی جاتی ہیں نعرے بازی کی جاتی ہےبطور سپیکر اخلاق سے گری گندی گالیوں کی اجازت نہیں دوں گا اور رولز کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کروں گا

سپیکر کا کہنا  تھا کہ اپوزیشن کے ساٹھ اراکین نے ٹی اے ڈی اے کےلئے حاضری لگائی سات ہزار روپے ٹریول الائونس تو لینے ہیں ۔عوامی اسمبلی لگاکر بیٹھتے ہیں تو کوئی اعتراض نہیں روز اجلاس بلائیں گاون پہن کر اجلاس چلائیں

اپوزیشن کی عوامی اسمبلی ٹوکن احتجاج ہے لیکن الیکشن میں حصہ لیتے ہیں اپوزیشن لیڈر بنتے ہیں ووٹ دیتے ہیں بتائیں۔کتنے لوگ ہوں گے جو لکھ کر مجھے بھیجیں گے کہ انہوں نے آج کے اجلاس کےلئے تنخواہ نہیں لینی۔

سپیکر نے کہا کتنے لوگ ہوں گے جو اپنا استعفی لکھ کر دیں یہاں انتظار کررہا ہوں۔کمرہ ، چیمبرز، سرکاری گاڑیاں اور سٹاف کےلئے اپوزیشن کی درخواستیں آ رہی ہیں سہولتیں تو لینی ہے لیکن اسے چلنے نہیں دینا۔ گھر میں خواتین کی تکریم کا احساس ہونا چاہیے،۔

سپیکر کا کہنا تھا کہ آپکا لیڈر چاہتا ہے ملک میں افراتفری ہو لیکن پنجاب اسمبلی میں گندی گالیاں نہیں کرنے دوں گا۔الیکشن ٹربیونل میں 26درخواستیں ہیں بے ضابطگی اور گنتی کا معاملہ بھی چلا گیا

اپوزیشن کی ایک سو بتیس کی تعداد رہے گی لیکن حکومت کو کچھ نہیں ہوگا ۔آپ سڑک پر حلف لے رہے ہیں تو قانون کے مطابق یہ جعل سازی کررہے ہیں حلف اٹھانا قسم اٹھانا ہوتا ہے جھوٹی قسمیں اٹھا رہے ہیں کب تک ملک کے ساتھ ایسا رویہ رکھیں گے

ملک محمد احمد خان نے کہا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ اپوزیشن ہے ریکوزیشن دی اور خود ہی نہ آئی وزارت قانون سے پوچھ لیا ہے کیسے اخراجات پر لائحہ عمل ہوگا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا خود ساختہ دیانت دار دس روپے چھوڑنے کو تیار نہیں دس ہزار روپے کے خاطر ساٹھ امانت دار عمران کے وفادار اور ملک کے انقلاب لانے والے انوکھا فراڈ کر دیااپوزیشن کی معاشی معاملات کیُ تنگی تھی جس وجہ سے حاضری لگائی۔

سپیکر نے بتایا کہ رولز کے مطابق اراکین کو معطل کیا پی ٹی آئی دور میں جس طرح لوگوں کو معطل کیا اسی رولز پر عمل کیا۔اگر کسی کو اندر جانے کی اجازت نہ تھی تو ساٹھ لوگ کیسے حاضری لگاکر چلے گئے۔ضابطہ اخلاق کےلئے کمیٹی تشکیل دی جن لوگوں نے گالیاں نکالیں وہ اسمبلی ایوان میں معافی مانگ لیں اسمبلی میں کسی کو گالیاں دینے کی اجازت نہیں دوں گا۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کچھ لوگوں کا وجود عدم استحکام و افراتفری سے جڑا ہوا ہے اس جماعت کے سربراہ کا تعلق اس سے ہے۔اسمبلی فلور پر 2014سے آج تک بطور حکومت و اپوزیشن ڈیل کیا اسمبلی فلور پر پرائیویٹ لوگوں کو وردیاں پہنا کر اسمبلی فلور پر اتار ا گیا حملہ کروایا گیاڈپٹی سپیکر پر قاتلانہ حملہ کروایا گیا کالی وردیاں پہنا کر دیوار بنائی گئی، 
hasan.ali