الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن سینٹر میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام

22 Jul, 2024 | 03:56 PM

Ansa Awais

کومل اسلم :  الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ریجن کی جانب سے الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹر میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام, ڈاکٹروں نے بچوں کے دانتوں ، اوردیگر جنرل امراض کے حوالے سے معائنہ کیا اور انہیں دوائیں بھی تجویز کی.
 جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اعجاز نزیر اور والنٹیئر ہیڈ معاویز بن طاہر , الخدمت فاؤنڈیشن ریجن لاہور کے والنٹیئز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی،بعض بچوں کو دانتوں کے حوالے سے علاج بھی تجویز کیا گیا جو الخدمت کی جانب سے مفت کیا جائے گا.جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اعجاز نذیر نے بچوں کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز سے گفتگو کی الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز میں تعلیم و تربیت سمیت صحت سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

یہ بچے بھی ملک کا سرمایہ ہیں. ان بچوں کو بھی ہماری توجہ درکار ہے. پروگرام کے اختتام پزیر کے بعد والنٹیئز کو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گے.

مزیدخبریں