قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نے سپلمنٹری گرانٹس روک لیں،محکمہ نے تمام فائلوں پر اعتراض لگا کر واپس کردیں۔
محکمہ خزانہ نے رواں ماہ سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی سمریاں واپس کرنا شروع کر دی ہیں۔ محکمہ خزانہ نے سپلیمنٹری گرانٹ کی حوصلہ شکنی کرنا شروع کر دی ہے ۔
محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے ماہ میں سپلیمنٹری گرانٹ جاری نہیں کر سکتے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے سپلیمنٹری گرانٹ کی تمام فائلوں پر اعتراض لگا دیا ہے۔