ویب ڈیسک : اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو حراست میں لے لیا۔
سی ڈی اے کی جانب سے سیکٹر جی ایٹ میں پولیس کے ہمراہ تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا گیا جہاں اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو حراست میں لے لیا۔
بیرسٹرگوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اس وقت سیکرٹریٹ میں موجود تھے جبکہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں موجود خواتین کارکنان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ریکارڈ میں قبضے میں لے لیا ہے ۔
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جبکہ قیدی وین بھی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئی ، پولیس کی جانب سے مزید گرفتاریوں کا خدشہ ہے سیکرٹریٹ کی طرف جانے والے تمام راستے مکمل سیل کردیئے گئے ہیں ۔