راؤ دلشاد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی جس دوران سپیکر اسمبلی نے پہلی ائیر ایمبولینس سروس کی کامیاب ٹیسٹ فلائٹ پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی۔
مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور صوبائی اسمبلی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ترقیاتی پراجیکٹس پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے منصوعی مہنگائی کے تدارک کیلئے اقدمات کوسراہا اور ملک محمد احمد خان کی جانب سے پہلی ائیر ایمبولینس سروس کی کامیاب ٹیسٹ فلائٹ پر مریم نواز کو مبارکبادپیش کی گئی۔
ملاقات کے دوران سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ہمراہ موجود تھیں۔