وقاص احمد : گزشتہ روز عہدے سے ہٹائے جانے والے ایس ایچ اوز کو معافی مل گئی، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او رائیونڈ ، کاہنہ اور اسلامپورہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے ہٹائے جانے والے ایس ایچ اوز کو معافی مل گئی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے گزشتہ روز کلوز ہونیوالے ایس ایچ اوز کو کام جاری رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔
فیصل کامران نے گزشتہ روز تین ایس ایچ اوز اور ایک چوکی انچارج کو عہدے سے ہٹا کر پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او اسلامپورہ عاصم جہانگیر ، ایس ایچ او ،رائیوند افضل ڈوگر ، ایس ایچ او کاہنہ اشفاق خان کو کلوز لائن کیا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز دفتر نے عہدے سے ہٹانے کی رپٹ لکھوانے کی بجائے ایس ایچ اوز کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔