ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاردک پانڈیا اور اداکارہ اننیا پانڈے میں کیا چل رہا؟ اہم خبر آگئی

 ہاردک پانڈیا اور اداکارہ اننیا پانڈے میں کیا چل رہا؟ اہم خبر آگئی
کیپشن: Ananya Panday and Hardik Pandya
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اداکارہ اننیا پانڈے نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو فالو کرنا شروع کردیا۔

ہاردک پانڈیا نے باضابطہ طور پر اپنی اہلیہ نتاشا  سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور جوڑے نے  انسٹاگرام پر کچھ دن قبل علیحدگی کا اعلان کیا تھا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ہاردک پانڈیا کی مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب سے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ اداکار رنویر سنگھ اور اننیا پانڈے کے ساتھ زور و شور سے ناچتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس کے علاوہ کرکٹر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد گراؤنڈ میں ساتھیوں سے ملتے ہوئے آنسوؤں سے رو رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسی دوران مداحوں کی توجہ اس جانب گئی کہ کرکٹڑ نے انسٹاگرام پر اداکارہ اننیا پانڈے کو فالو کرنا شروع کردیا ہے اور اداکارہ بھی ہاردک کو فالو کررہی ہیں۔

انڈیا ٹی وی کے مطابق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نتاشا سے علیحدگی کے بعد پانڈیا کسی اور کے قریب آگئے ہیں، ہاردک کو حال ہی میں رادھیکا اور اننت امبانی کی شادی میں اننیا پانڈے کے ساتھ دیکھا گیا تھا اور اب دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر بھی فالو کر لیا ہے۔ 

اس خبر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور صارفین دونوں سلیبریٹیز کے اس عمل پر گہری نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔