ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ٹریفک چالان کا جدید سسٹم متعارف، چالان اب ثبوت کے ساتھ ملےگا

پنجاب میں ٹریفک چالان کا جدید سسٹم متعارف، چالان اب ثبوت کے ساتھ ملےگا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، ٹریفک کی خلاف ورزی پر آپ کو ثبوت کیساتھ چالان ملے گاجبکہ بھاری جرمانہ ہوگا، دھواں پھیلانے والی ہر گاڑی کی جدید کیمروں سے پڑتال کا آغاز کردیاگیا ۔
  پنجاب میں ترقی یافتہ ممالک کی طرز پرآرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدیدالیکٹرانک ٹریفک پولیسنگ شروع کردی گئی ہے، ٹریفک اورماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر الیکٹرانک چالان ٹکٹ جاری کئے جا رہے ہیں۔ جدید کیمروں سے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور آٹورکشہ کے دھوئیں کی مقدار کی پڑتال کا عمل جاری ہے۔

لاہور ٹریفک پولیس کے ٹرکوں، بسوں، کاروں، ویگنوں،آٹو رکشہ اورموٹر سائیکلوں کے زیادہ دھواں ہونے پر سینکڑوں چالان کر دیئے۔ جدید دنیا کی طرح لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑی کی تصویر اورویڈیو بھی بنانے کا سلسلہ شروع ہے۔ الیکٹرانک ٹکٹ میں دھواں پھیلانے والی گاڑی کی تصویر بھی لگائی جا رہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer