سرکاری یونیورسٹیزکاخسارہ21ارب روپےتک پہنچ گیا

22 Jul, 2024 | 01:03 PM

علی رامے: پنجاب میں سرکاری یونیورسٹیزکاخسارہ21ارب روپےتک پہنچ گیا،محکمہ ہائرایجوکیشن نےیونیورسٹیزکےخسارےپررپورٹ حکومت کوپیش کردی۔

رپورٹ کےمطابق پنجاب یونیورسٹی کا خسارہ 1 ایک 18 کروڑ روپے ہے ،یو ای ٹی لاہور کو 1 ارب 41 کروڑ روپے کا خسارہ ہے ،یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کو 11کروڑ روپے،جی سی یو کو 45 کروڑ روپے،آئی ٹی یو کو 28 کروڑ روپے،یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کو 47 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔
محکمہ ہائرایجوکیشن نےیونیورسٹیزکےاخراجات پررپورٹ حکومت کو پیش کی،پنجاب کی تمام یونیورسٹیزکامجموعی اخراجات کاحجم100ارب روپے کے قریب ہے،ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ایچ ای ڈی کی جانب سے فنڈنگ بھی کم کی گئی۔

مزیدخبریں