ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ کبریٰ خان کو ملنے کیلئے کراچی جانیوالی لاپتہ بچی مل گئی

اداکارہ کبریٰ خان کو ملنے کیلئے کراچی جانیوالی لاپتہ بچی مل گئی
کیپشن: 13-year-old girl found
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: معروف ٹی وی ایکٹریس کوملنےجانےوالی 13سالہ لڑکی کراچی سے بازیاب،13سالہ لائبہ معروف ٹی وی ایکٹریس کبریٰ خان کی فین ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانوش مسعودچوہدری کےنوٹس پربروقت کارروائی کی اور  13سالہ لائبہ عمران کو72گھنٹوں میں کراچی سےبحفاظت بازیاب کرالیاگیا،انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹاؤن محمدولیدنے ٹیم کے ہمراہ لائبہ کوبازیاب کروایا۔
ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے اپنے دفتر میں بچی کو والدین کے سپرد کر دیا،لائبہ بغیربتائےگھرسے3لاکھ روپے لیکرکبریٰ خان کو ملنے کراچی چلی گئی تھی،لائبہ کوہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بازیاب کروایا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانوش مسعودچوہدری کا کہناتھا کہ لڑکی کے بھائی نےتھانہ فیصل ٹاؤن میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔