قیصر کھوکھر : تمام اسلحہ ڈیلرز کے ریکارڈ کا فرانزک آڈ ٹ کرانے کافیصلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب نےریکارڈ کی پڑتال کا حکم دے دیا۔ہوم سیکرٹری نے31 جولائی تک فرانزک آڈٹ کی ڈیڈلائن مقرر کردی۔
ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے 31 جولائی تک تمام اسلحہ ڈیلرز کا آڈٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے پاس کئی اسلحہ ڈیلرز کا ریکارڈ موجود نہیں۔ محکمہ داخلہ کے پاس نو اسلحہ ڈیلرز کا سرے سے ریکارڈ ہی غائب ہے ۔ محکمہ داخلہ نے مسنگ ریکارڈ کا بھی فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام ڈی سیز کو ٹیمپرڈ ریکارڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دے دیاگیا ہے۔ محکمہ داخلہ نےتمام رجسٹرڈپانچ سو اسلحہ ڈیلرز کو31 جولائی تک چیک کرنے کا حکم دیا ہے ۔