علی ساہی:ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نےلڑکی کوہراساں اورزیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کروا دیا,ٹھوکرنیازبیگ کے نجی ہاسٹل میں رہائش پذیرطالبہ کو وارڈن نےہراساں کرنےکی کوشش کی۔
لڑکی کے بھائی نے 15پرزیادتی کی کوشش اورہراسگی کی شکایت درج کروائی،ہاسٹل کے وارڈن نےلڑکی کوکمرےمیں اکیلےپاکرزیادتی کرنےکی کوشش کی،شورمچانےپرملزم کمرے سے بھاگ گیا۔
ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نےکیس کی حساسیت کےپیش نظرفوراًپولیس کوموقع پرروانہ کیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا،ترجمان سیف سٹیز کاکہنا تھا ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن خواتین کے تحفظ و انصاف کی فراہمی کے لئےکوشاں ہے،خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہی فوری طور پر 15 پر کال یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے شکایت درج کروائیں۔