ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو میں گھریلو صارفین کے لئے بلنگ شیڈول میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف

لیسکو میں گھریلو صارفین کے لئے بلنگ شیڈول میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : لیسکو میں گھریلو صارفین کے لئے بلنگ شیڈول میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، کمپنی نے رواں ماہ صارفین کے لئے اٹھائیس سے تینتیس روز تک کی ریڈنگ پر بلنگ کرنے کا شیڈول جاری کر دیا۔
 لیسکو کی جانب سے جاری بلنگ سائیکل میں بیج نمبر دس کے صارفین کی ریڈنگ پندرہ جون کو لی گئی تاہم جولائی میں صارفین کے میٹرز کی ریڈنگ اٹھارہ جولائی کو کرنے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، اس طرح صارفین کو تینتیس روز پر بلنگ ہو گی.

 دوسری جانب جون میں بیج نمبر گیارہ کے صارفین کے میٹرز کی ریڈنگ بیس جون کو لی گئی تاہم جولائی میں مذکورہ صارفین کے کنکشز کی ریڈنگ اٹھارہ جولائی کو لینے کا شیڈول بنایا گیا،اس طرح گھریلو صارفین کو اٹھائیس روز کی بلنگ لینے پر پروریٹا سسٹم کے تحت دو روز کے اضافی یونٹس چارج ہو جائیگی.

بلنگ سائیکل کے شیڈول میں زیادہ تر صارفین کو اکتیس روز کی ریڈنگ پر بلز جاری ہوں گے ،کم اور زیادہ دنوں کی بلنگ سے صارفین کو اضافی یونٹس پر بلوں کی ادائیگی کرنا پڑے گی.

Ansa Awais

Content Writer