جنید ریاض : آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس کا 25 جولائی کواحتجاج کا اعلان، پنجاب ٹیچرز یونین نے بھی آگیگا کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کر دیا۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر رانا انوار الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن ڈی نوٹیفائی کرنے کا وعدہ پورا کریں۔ جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس میں اضافہ ،ملازمین کش پنشن اصلاحات، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے زندگیاں اجیرن کردی ہیں۔
جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین کا مزید کہنا تھا کہ 25 جولائی کو مسلم لیگ ن کے دفتر سامنے آگیگا کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گےاور مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔