ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

بانی پی ٹی آئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

  جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔درخواستوں میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اے ٹی سی لاہور نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا ، جیل میں قید ہوں، پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے،جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا ۔

  درخواست میں استدعا کی گئی  ہے کہ ہائیکورٹ اے ٹی سی کی جانب سے 12 مقدمات میں دیا گیا جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
 

Ansa Awais

Content Writer