پنجاب بھر کے لاکھوں پرائیوٹ سکولز وکالجز کیلئے اچھی خبر

22 Jul, 2024 | 11:23 AM

Ansa Awais

جنید ریاض : پنجاب بھر کے لاکھوں پرائیوٹ سکولز وکالجز کیلئے اچھی خبر،سکول و کالجز کے لاہور بورڈ کے ساتھ الحاق کے دورانیہ میں مزید ایک سال توسیع دینے کا فیصلہ،امتحانی اصلاحات کمیٹی نے سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو بھیجوا دیں۔
سکول و کالجز نے لاہور بورڈ کے ساتھ الحاق کا دورانیہ ایک سال بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعلی پنجاب کی امتحانی اصلاحات کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی نے سفارشات پیش کردی۔الحاق کا دورانیہ ایک سال رکھنے سے ہزاروں طلباوطالبات امتحان دینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

اصلاحات کمیٹی کیجانب سے وزیر اعلی پنجاب کو بھیجوائی گئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ الحاق کا دورانیہ ایک سال سے بڑھا کر دو سال کردیا جائے۔دورانیہ ایک سال ہونے سے تعلیمی اداروں کو بھی ہر سال الحاق کیلئے فیس بھرنا پڑتی ہے۔الحاق کیلئے ہرسال تعلیمی بورڈ کے افسران کو اداروں کی انسپکشن نہیں کرنا پڑے گی۔

پرائیوٹ تعلیمی اداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کیجانب سے اداروں کے الحاق میں توسیع دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

مزیدخبریں