لاہورہائیکورٹ میں موسم گرماکی چھٹیوں کےچوتھے ہفتے کا آغاز ہوگیا

22 Jul, 2024 | 10:54 AM

ملک اشرف:پرنسپل سیٹ پرچیف جسٹس مس عالیہ نیلم سمیت5ججزمقدمات کی سماعت کریں گے،جسٹس عابد عزیز شیخ 25 جولائی تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔
پرنسپل سیٹ پر آئندہ ہفتے جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس انوار الحق پنوں سماعت کریں گے،جسٹس انوار حسین بھی پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے،جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں پرمشتمل ڈویژن بینچ رواں ہفتےسماعت کریگا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں رواں ہفتےمقدمات کی سماعت ہوگی،سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں 2 رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ لاہوررجسٹری میں سماعت کریگا۔
ججز آج سے لیکر 26 جولائی تک لاہور رجسٹری کیسز کی سماعت کریں گے،لاہوررجسٹری میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ وفاق کےکیسزکی پیروی کریں گے۔

مزیدخبریں