ڈالر کی قدر میں اضافہ

22 Jul, 2024 | 10:47 AM

Ansa Awais

آئمہ خان: انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ ایک بار پھر چڑھنے لگا ۔
پیر کو کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوگیا،ڈالر 278.13 روپے سے بڑھ کر 278.20 روپے کا ہوگیا۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 540 پوائنٹس تنزلی کے بعد 80 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا۔

  پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 49 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 540 پوائنٹس یا 0.67 فیصد کم ہو کر 79 ہزار 577 پر پہنچ گیا۔
 

مزیدخبریں